سکولوں اور کالجوں میں صورت حال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے


وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سکولوں اور کالجوں میں صورت حال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ، 

 کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے مربوط اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ، تعلیم کے حوالے سے جاری کردہ گائیڈلاینز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ، احتیاطی تدابیر کو پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ای سی جی کالج فار گرلز کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ معاون خصوصی نے سکولوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سکولوں کالجوں میں صورت حال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ 

 کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے مربوط اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے جاری کردہ گائیڈلاینز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بچوں کی صحت و سلامتی یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔  تمام بچے ماسک ضرور پہنیں۔ والدین، اساتذہ اور طلبا کورونا کا پھیلا روکنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔ 

 انہوں نے کہا کہ کلاس رومز میں مناسب فاصلہ کو یقینی بنایا جائے۔ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، ماسک پہنیں، سینیٹائزر استعمال کریں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کردیا جائے گا ۔ 

 

Comments