موٹروے پرخاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے سے ساری انسانیت شرمند،
پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیدر نے کہاہے کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صنف نازک کے ساتھ درندگی کا یہ افسوسناک سانحہ انسانیت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے ،
اس واقعے سے ساری انسانیت شرمندہ ہے،بچوں کے سامنے ماں کے ساتھ زیادتی کے اس سانحے سے روح کانپ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران کہاں ہیں ، کیاایسی ہوتی ہے ریاست مدینہ جہاں مظلوم بے بس عورت کی مدد کرنے کی بجائے ان کی عصمت دری کی جائے ، یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارا معاشرہ اتنا بے حس ہوچکا ہے ،
بے غیرتی،حیوانیت ہمارے اندر اتنی رچ بس گئی ہے۔۔مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ محفوظ اورپاکیزہ معاشرے کاقیام حکمرانوں کی اولین ذمہ داری اورہماری ضرورت ہے، امن و امام کا قیام،چادر و عصمت کا تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی اورلاپرواہی سے اس طرح کے بھیانک نتائج نکلتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اب تو بڑی شاہراہوں پر بھی خواتین کی عزت محفوظ نہیں رہی،امن و امان اور سلامتی تحفظ کے ذمہ دار ادارے کہاں ہیں ؟ ملک میں جنگل کا قانون اور بھیڑیوں کاراج ہے ، اس واقعے سے ثابت ہوگیا کہ ریاستی قانون مفلوج اور عوام بے یارومددگار ہوچکے ہیں ،
شاہراہوں پر عصمت دری کے واقعات نے دور جہالت کی یاد تازہ کردی ہے ۔ بیگم شاہدہ قدیر پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیدر نے کہاہے کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ صنف نازک کے ساتھ درندگی کا یہ افسوسناک سانحہ انسانیت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے ، اس واقعے سے ساری انسانیت شرمندہ ہے ، بچوں کے سامنے ماں کے ساتھ زیادتی کے اس سانحے سے روح کانپ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران کہاں ہیں ، کیاایسی ہوتی ہے ریاست مدینہ جہاں مظلوم بے بس عورت کی مدد کرنے کی بجائے ان کی عصمت دری کی جائے ، یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارا معاشرہ اتنا بے حس ہوچکا ہے ، بے غیرتی ، حیوانیت ہمارے اندر اتنی رچ بس گئی ہے ۔
۔مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ محفوظ اورپاکیزہ معاشرے کاقیام حکمرانوں کی اولین ذمہ داری اورہماری ضرورت ہے ، امن و امام کا قیام ،چادر و عصمت کا تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی اورلاپرواہی سے اس طرح کے بھیانک نتائج نکلتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اب تو بڑی شاہراہوں پر بھی خواتین کی عزت محفوظ نہیں رہی ، امن و امان اور سلامتی تحفظ کے ذمہ دار ادارے کہاں ہیں ؟ ملک میں جنگل کا قانون اور بھیڑیوں کاراج ہے ، اس واقعے سے ثابت ہوگیا کہ ریاستی قانون مفلوج اور عوام بے یارومددگار ہوچکے ہیں ، شاہراہوں پر عصمت دری کے واقعات نے دور جہالت کی یاد تازہ کردی ہے ۔
بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ پاکستان کو زمینی اور قدرتی آفات سے بچانے کیلئے قائد نوازشریف جیسے سچے کھرے اور ملک سے مخلص رہنماکی ضرورت ہے،تجرباتی جمہوریت کا مقدر صرف ناکامی ہے ۔

Comments
Post a Comment