زیادتی کے بڑھتے واقعات عذاب الٰہی کو دعوت کے مترادف ہیں


 چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ؤ ن خصو صی مو لانا محمد اسلم صد یقی نے کہاہے کہ زیادتی کے بڑھتے واقعات عذاب الٰہی کو دعوت کے مترادف ہیں ، خو اتین بچوں کے ساتھ جنسی واقعات میں اضافہ قانون نافذ کرنیوالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، 

سا نحہ مو ٹروے پرخاتون سے زیادتی کیس میں ملوث ملزمان کا گر فتار نہ ہو نا انتہا ئی افسو سناک با ت ہے ۔  اپنے جاری بیان میں کہاکہ افواج پاکستان کوگالیاں بکنے والوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے ،  قوم کاہرفرد افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ،  کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو آزادی دلانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ 

انہوں نے کہاکہ زیادتی کے بڑھتے واقعات کے سبب حکومت کی جانب سے مجرموں کو سخت سزا دینے کیلئے ڈرافٹ تیار کیا جائے اور جنسی درند وں کو سرئے عام کو ڑے لگا ئے جا ئیں اورانہیں شرعی سزا ئیں دی جا ئیں تا کہ لو گ عبر ت پکڑیں اور دو بارہ کو ئی بد بخت ایسی حرکت نہ کر سکے ۔

 

Comments