Posts

شہباز شریف ”نیازی“ کواین آر او نہ دینے پر گر فتارہو ئے

Image
 مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ شہباز شریف ”نیازی“ کواین آر او نہ دینے پر گر فتارہو ئے ،  پی ٹی آئی خود مختلف حصو ں میں تقسیم ہو چکی اقتدار خا تمے کے بعد پی ٹی آئی تانگہ پار ٹی بن جا ئے گی ، شریف فیملی کو تقسیم کرنے کی سلیکٹڈ عمران نیازی حکومت کی خواہش پوری نہیں ہو گی ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ شر یف فیملی کیخلا ف پرو یز مشر ف نے بھی انتقامی کارروائیو ں کی انتہا کردی تھی اور یہی تصور کیا جا رہا تھاکہ ملک سے مسلم لیگ(ن) ختم ہو گئی ہے مگر وقت نے ثا بت کیا کہ مسلم لیگ(ن) تمام تر او چھے ہتھکنڈو ں کے باوجود ختم نہ ہو سکی بلکہ پرو یز مشر ف کی انتقامی کو ششو ں کے برعکس میاں نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنے ۔   انہو ں نے کہاکہ عمران نیازی اس با ت کو ذہن نشین کر لیں کووہ پرو یز مشر ف سے زیادہ طا قت ور نہیں ہیں ان شاء اللہ عمران نیازی کا انجام بھی وہ ہی ہو گا جو پرو یز مشر ف کا ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ شر یف فیملی پر پاکستان کی زمین تنگ کرنے والا پرو یز مشر ف آ ج پاکستان کی فضا ؤ ں کو بھی تر س رہاہے ۔...

نیب”کر پشن کے مر یضو ں“ کا تسلی بخش علاج کررہاہے

Image
 مرکزی رہنما پی ٹی آئی،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ نیب کر پشن کے مر یضو ں کا تسلی بخش علاج کررہاہے ،  سیا سی جماعتو ں کا ”کر پشن موج میلہ“ اپنے اختتام کو پہنچ چکا اب وہ ”گر فتاری میلہ“ انجوائے کریں ، نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری حکومتی خواہش پر نہیں ان کی کر پشن کی بنیاد پر کی ۔  اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن لیڈر شپ مکمل طورپر بوکھلاہٹ کا شکارہو چکی ہے ، احتسا ب کرنے والے ادارے جب کسی کر پٹ سیا سی لیڈر پرہا تھ ڈالتے ہیں تو اسے انتقامی کارروائی کا تا ثر دے کرعوام کوحکومت کیخلا ف اکسانے کی کو شش کی جا تی ہے حا لانکہ موجودہ حکومت نے کسی سیا سی لیڈر پر ابھی تک کو ئی مقدمہ نہیں بنایا ۔  انہوں نے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پار ٹی عوامی مقبو لیت کھو چکی ہیں عدالتو ں کے باہر ”دیہا ڑی دار“ ہی نعرے لگاتے نظر آ تے ہیں جبکہ ا ن پار ٹیو ں کی پار لیمانی لیڈر شپ انہیں خیر آباد کہنے کیلئے تحریک انصا ف کے دفتروں کے چکر لگا رہے ہیں ۔  ملک لو ٹنے والے کچھ بھی کر یں وہ نہ کڑے احتسا ب سے بچ سکتے ہیں اورنہ ہی انہیں این آ راو ملے گا ۔...

میں شہباز فیملی کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ48 لاکھ تھی جو بڑھ کر7 ارب سے زائد تک پہنچ گئی

Image
  قومی احتساب بیورو نے شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد ابتدائی تفتیشی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔  رپورٹ کے مطابق 1998میں شہبازشریف ، سلمان ، حمزہ اور نصرت کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 48 لاکھ روپے تھی اور 2018 میں شہباز شریف اور بے نامی داروں کے اثاثوں کی مالیت 7 ارب 32 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین نثاراحمد اور علی احمد کیخلاف بھی شواہد ملے ہیں ۔   دونوں کا ہر سال کنٹریکٹ ریونیو ہوتا رہا۔نیب کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملازمین کو فیک غیرملکی ترسیلات کی مد میں 15 کروڑ30 لاکھ موصول ہوئے ۔ 15کروڑ30لاکھ روپے سیبینامی کمپنی گڈ نیچر اور یونی ٹاس بنائی گئی ۔ بے نامی کمپنیوں میں منی لانڈرنگ کے ایک ارب 88 کروڑ 50 لاکھ روپے استعمال ہوئے اور ان کمپنیوں کو دیکھنے والا ایک فرنٹ مین علی احمد خان اشتہاری بھی ہو چکا ہے ۔ تاحل منی لانڈرنگ کے ایک ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپیکے شواہد مل چکے ہیں ۔   منی لانڈرنگ سے متعلق نصرت، سلمان، حمزہ، رابعہ عمران اور جوریہ کے خلاف بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔ ان افراد کیخلاف جعلی قرضوں کی مد میں ایک ہزار 10 ملین ک...

ماہ نور کی آوازمیں نیو نعت شریف ”شہر مدینے رہندہ سوہنا“ریکارڈ

Image
  ماہ نور کی آوازمیں نیو نعت شریف ”شہر مدینے رہندہ سوہنا“ریکارڈ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز فنکارہ ماہ نورنے اپنی آواز میں و نعت شریف ’شہر مدینے رہندہ سوہنا“کی آڈیو ریکارڈ مکمل کر لی ہے جبکہ  ویڈیو پر کام جاری ہے ،   نعت شریف ’شہر مدینے رہندہ سوہنا‘ کی خوبصورت شاعری پاکستان کے معروف شاعر ایس ایم صادق نے لکھی ہے جبکہ ریکارڈنگ ایس ایم گولڈ سٹوڈیو میں کی گئی ہے ، اس نعت شریف کو ربیع الاول میں ریلیز کیا جائے گا ۔  

اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے

Image
  پاکستان  تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی  نے کہا ہے کہ  اپوزیشن تحریک چلا کر معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے ۔  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الزامات لگانا چھوڑ دے اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے ،  کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں ،  تحریک چلا کر اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے  ۔  

ھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا معاملہ

Image
 اسلام آباد ہائیکورٹ میں  بھارت میں 11پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لیجانے کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے  کی ۔   عدالت نے بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سیکرٹری خارجہ اور کابینہ ڈویژن سے جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اقلیتوں کا خیال رکھنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے وکیل صفائی حسیب چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ مفاد عامہ اور نیشنل کاز کے لیے درخواست دائر کی ہے ۔   ہندو فیملی بھارت گئی را نے آر ایس ایس کے ذریعے ان کو قتل کرا دیا اس فیملی نے را کے لیے جاسوسی کرنے سے انکار کیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صدر صاحب پاکستانی شہریوں خصوصی طور پر اقلیتوں کے لیے آواز اٹھانا بہت اچھا ہے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔  

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون بیان دینے پر رضامند ہو گئی

Image
 موٹروے زیادتی کیس میں اب تک کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سانحہ موٹروے میں ظلم کا شکار بننے والی خاتون بیان دینے پر رضامند ہو گئی ہے ۔ خاتون ابتدائی بیان ٹیلیفون پر دیں گی۔متاثرہ خاتون کا 161 کا ابتدائی بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کے ساتھ لف ہو گا ۔   پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی جب کہ خاتون کا فرضی نام استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔متاثرہ خاتون نے ملزم شفقت علی کی شناخت کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ جب کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت کی شناخت پریڈ کرانے کے لیے مہلت دیدی ۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج لاہورموٹروے زیادتی کیس میں اب تک کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ سانحہ موٹروے میں ظلم کا شکار بننے والی خاتون بیان دینے پر رضامند ہو گئی ہے ۔  خاتون ابتدائی بیان ٹیلیفون پر دیں گی ۔ متاثرہ خاتون کا 161 کا ابتدائی بیان کا ٹرانسکرپٹ چالان کے ساتھ لف ہو گا ۔ پولیس عدالت سے ان کیمرہ ٹرائل کی درخواست کرے گی جب کہ خاتون کا فرضی نام استعمال کرنے کا فیصل...